بھارت میں ان پڑھ لالو نے ریلوے کو منافع بخش بنادیا،

0
347


چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریلوے میں 60 ارب روپے کی مبینہ کرپشن پر از خود نوٹس کیس میں خواجہ سعد رفیق کو بھی طلب کرلیا ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بھارت کے ان پڑھ وزیر ریلوے لالو پرساد نے ادارے کو منافع بخش بنادیا ، پاکستان میں صرف دعوے کیے جاتے ہیں ۔

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں ریلوے میں 60 ارب روپے کی مبینہ کرپشن پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے آئندہ سماعت پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، سیکرٹری ریلوے اور بورڈ ممبران کو خسارے اورنقصانات کے ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے کہا بھارت کے ان پڑھ وزیر ریلوے نے ادارے کو منافع بخش بنا دیا، آج اس کی تھیوری ہاورڈ یونیورسٹی میں پڑھائی جاری ہے ، ہمارے ہاں صرف جلسوں میں منافع بخش ہونے کے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن اصل صورتحال مختلف ہے، یہ بادشاہت تھوڑی ہے کہ جس کا جو جی چاہے کرتا پھرے۔شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here