بھارت میں ریت کا طوفان، 97 ہلاک

0
874


بھارت کی شمالی اور مغربی ریاستوں میں ریت کے طوفان نے تباہی مچادی ، راجستھان اور اترپردیش میں مختلف حادثات میں ستانوے افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارت کی شمالی اور وسطی ریاستوں میں چلنے والی زور دار آندھی نے سب کچھ تہس نہس کردیا،130 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے درختوں کو جڑ سے اکھاڑ دیا،بجلی کے پول گر گئے ، کئی گھروں کی دیواریں اور چھتیں بھی زمیں بوس ہوگئیں۔بھارتی حکام کے مطابق یوپی کے 40 اضلاع میں طوفان کے باعث پینسٹھ افراد ہلاک ہوئے ،راجستھان میں تیس سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here