بھارت نے جے پور جیل میں شہید ہونے والے پاکستانی شاکر اللہ کی لاش پاکستان کے حوالے کردی۔
بھارتی حکام سے واہگہ بارڈر پر شاکر اللہ کی لاش پاکستان رینجرز نے وصول کی۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پاکستان نے زندہ سلامت بھارت بھجوایا جبکہ اسے پاکستانی شہری شاکر اللہ کی لاش کی حوالے کی گئی۔ ایک دوسرے کے شہریوں سے پاکستان اور بھارت کے سلوک میں واضح فرق ساری دنیا کے سامنے آگیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی قید میں شاکر اللہ کی حفاظت بھارتی جیل حکام کی ذمہ داری بنتی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکام ناکام ہوئے، انہوں نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی ہم نے وہ کیا جو ہمیں کرنا چاہیے تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ