بھارت کا غرور خاک میں ملادیاہے عبدالقدیر خان

0
559

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ایئر فورس نے بھارت کے دوجہاز مار گرانے کے بعد اس کا غرور خاک میں ملادیا ہے۔
بھارتی جارحیت کے جواب میں ڈاکٹر عبد القدیر خان نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام کے حوصلے بلند ہیں ، پاکستان کو نہ کوئی میلی نگاہ سے دیکھ سکتا اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمارے ساتھ بدمعاشی کی کوشش کی تھی آپ نے دیکھا انہیں کسطرح کا جواب ملا، ہماری ایئرفورس نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے اور انکا غرور خاک میں ملا دیا۔
ایٹمی سائنسدان نے کہا کہ میں اور میرے رفقا نے پاکستان کو ایٹمی صلاحیت دی۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ہماری دعائیں، خون اور پسینہ افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ،انشاءاللہ ہم سرخرو ہو کر مشکلات سے نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اللہ اور افواج پاکستان پر یقین رکھیں اور بےفکر ہو کرآرام سے سوئیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here