بھارت اور انگلینڈ کے مابین 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں انگلش ٹیم نے بھارتی سورمائوں کو 8 وکٹ سے دھول چٹا دی اور سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔
میچ میںبھارتی257رنز کے ہدف کے جواب میں انگلش بیٹسمین نے اسکور 44.3اوورز میں صرف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ، ٹیم کی جانب سے جوروٹ نے آخر میں وننگ شاٹ لگا کر اپنی سنچری مکمل کی جبکہ کپتان ایون مورگن 88رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دونوں بیٹسمین ناقابل شکست رہے تاہم بھارتی بولرز آج ناکام رہے اور صرف شردل ٹھاکر ایک وکٹ لے سکے۔ اس سے قبل انگلش کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی تو فیصلہ بلکل مورگن الیون کے حق میں گیا اور بھارتی سورما مقررہ اوورز میں بڑا مجموعہ ترتیب نہ دے سکے ، بھارتی کپتان 71رنز کے ساتھ اننگز ٹاپ اسکورر رہے تاہم انگلش بولرز نے بھارتی بیٹنگ کی کمر توڑنے میں اہم کردار ادا کیا اور عادل راشد اور ڈیوڈ ولی نے 3،3 شکار کیے ۔
واضح رہے کہ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیمیں اب 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی جہاں پہلا ٹیسٹ یکم اگست سے برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ