بہار آتے ہی موٹر وے کی شجرکاری مہم کا آغاز

0
856

سکرنڈ(رپورٹ گل محمد لغاری )
*موٹروے پولیس:موسم بہار آتے ہی شجرکاری مہم کا آغاز جاری موٹروے پولیس سیکٹرii ساؤتھ نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں نیشنل ہائی وے سیکٹرii سائوتھ پر سات ہزار سے زائد پودے لگائے جا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس آی ڈی خواجہ، ڈی آئی جی ساوتھ زون
محمد سلیم
اور سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی سجاد حسین بھٹی کے خاص ہدایات پر
موسم۔ بہار شروع ہوتے ہی نیشنل ہائی وے پر سات ہزار سے زائد پودے لگائے جاچکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔
اس موقع پر موٹر وے پولیس بیٹ 31 کے چیف پیٹرول آفیسر انیس الدین، ڈی ایس پی حنیف عارف اترا، ایڈمن افسر اصغر عباسی، ارباب زرداری ، جی ایم بلوچ ، عظیم خان زرداری ، عجیب علی اور بہت بڑی تعداد افسران نے حصہ لیا اور انہوں نے کہا کہ شجرکاری کرنا بہت ثواب ہے سنت بھی ہے۔
موٹر وے پولیس افسران نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی کلین اور گرین پاکستان کے مہم میں موٹروے پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی
موٹروے پولیس کے اس اقدام کے سلسلے میں مختلف اداروں نے جس میں لوکل گورنمنٹ ، فاریسٹ ڈپارٹمنٹ اور سول سوسائٹی نے بہت دلچسپی دکھائی اور شرکت کی اور موٹروے پولیس کے کلین اور گرین پاکستان مہم میں بھرپور ساتھ دینے کا کہا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here