بیت المقدس فلسطینیوں کا اٹوٹ انگ ہے، ترک صدر

0
664

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کا مشرقی حصہ فلسطینیوں کا اٹوٹ انگ دار الحکومت ہے۔
برطانیہ میں ایک ترک فاؤنڈیشن کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوآن نے کہا کہ امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت تسلیم کرکے عالمی برادری کی کھلی مخالفت کی کیونکہ 128 ممالک نے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے سفارتخانہ کی منتقلی کے ذریعے مسئلے کا حل بننے کی بجائے مسئلے کا حصہ بننا پسند کیا ہے اور اس اقدام کی وجہ سے وہ امن مذاکرات میں ثالث کی حیثیت کھوچکا ہے۔
پیر کو امریکا نے سفارت خانے کو تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیا ، اس دوران فلسطینیوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور اسرائیلی فورسز نے احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ اور گولہ باری کرکے ایک ہی روز میں 43 فلسطینیوں کو شہید اور2000 کے قریب افراد کو زخمی کردیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here