بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کس کس نے کیا

0
922

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے نوازشریف سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات بلندی کی دعا کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی انتقال کی خبر کے بعد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے اظہار افسوس کا سلسلہ جاری ہوگیا، سیاسی رہنما نوازشریف سے تعزیت کا اظہار کر رہے ہیں۔ سابق صدرآصف زرداری نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے میاں نوازشریف سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا اللہ تعالیٰ کلثوم نوازکو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیگم کلثوم نواز کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا بیگم کلثوم نوازکےانتقال کی خبرسن کردکھ ہوا، اللہ تعالیٰ کلثوم نوازکی مغفرت کرے،اہلخانہ کو صبرعطا کرے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگواران سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا اور کہا بیگم کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں، انھوں نے جمہوریت کے لئے جدوجہد کی۔
وزیرریلوے شیخ رشید نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ ایم کیو ایم کےرہنما فاروق ستار اور علی رضا عابدی نے بھی کلثوم نواز کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا۔ پی پی پی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیگم کلثوم نوازکےانتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال نواز خاندان کا بہت بڑا نقصان ہے۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا شریف خاندان سے اظہارتعزیت اور بیگم کلثوم کے درجات کی بلندی کی دعاکرتےہیں۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل اور گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے بھی بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بیگم کلثوم نوازب ہادراورباہمت خاتون تھیں، اللہ ان کی فیملی کو صبرعطاکرے، حکومت نوازشریف کی پیرول پررہائی کیلئےاقدامات کرے
راجہ محمد ظفر الحق کی جانب سے بھی بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے بیگم کلثوم نوازکےانتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سن کر بہت دکھ ہوا وہ ایک بہادر خاتون تھیں۔ نواز خاندان کی سیاست میں ان کا بہت اہم اور معتدل کردار رہا ہے، ہم سب ان کیلئے دعا گو ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا بیگم کلثوم نوازتوچلی گئیں مگران کی یادیں ہمیشہ زندہ رہیں گی، نوازشریف اور مریم نواز کو انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے۔
سابق وزیرخارجہ حناربانی کھر کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نوازکاانتقال افسوسناک خبرہے، وہ ایک رول ماڈل تھیں، آمر کیخلاف ان کی جدوجہدتھی، خاندان کےکڑےوقت میں بیگم کلثوم نوازڈٹ کرکھڑی رہیں، انھیں ہمیشہ ایک مضبوط خاتون کےطورپرپایا۔ یوسف رضا گیلانی، جاوید ہاشمی اورحافظ عبدالکریم نے بھی بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here