تبدیل ہوتی ہوئی ہوائیں طوفان نہ بن جائیں
تحریر:::۔۔ چوہدری رستم اجنالہ
حکومت کے خلاف کیا کوئی محاذ کھلنے جا رہا ہے کچھ دنوں سے حکومت کے حق میں اچھی خبریں نہیں آ رہی ہیں مثلا چیرمین نیب کا یہ بیان کہ ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے والا ہے اور اب ُیک طرفہ احتساب کا تاثر ختم ہو گا اس بیان سے لگتا ہے کہ اب حکومتی ارکان پر نیب ہاتھ ڈالنے والی ہے اور نیب نے حکومت کے گرد گھیرہ تنگ کرنے کا ارادہ کر لیا ہے چیرمین نیب پہلے بھی یہ بیان دے چکے ہیں کہ اگر حکومتی لوگوں کا احتساب شروع کیا تو شائید آدھے حکومتی ارکان اسکی زد میں آئیں گے اور پھر حکومت کا چلنا مشکل ہو جائے گا اس کے علاوہ چیف جسٹس صاحب کا کل کا بیان جو عمران خان کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے کہ ججز کو طاقتور کا طعنہ نہ دیں بلکہ حکومت نے نواز شریف کو خود باہر بھیجا ہے اس بیان سے لگتا ہے کہ عدلیہ اور حکومت میں بھی شائید کوئی محاذ آرائی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے مولانا فضل الرحمن کا دھرنوں میں اتنا پر اعتماد ہونا دھرنوں میں پلان اے بی کے بعد بھی اتنا پر اعتماد رہنا اور انکا یہ بیان کہ اسلام آباد نہ ویسے گئے تھے نہ ہی ویسے آئے ہیں ٹی وی پروگرام میں ایک خاص شحصیت کا یہ بیان کہ فارن فنڈنگ ثابت ہو گئی تواس کے فیصلے میں پوری پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو پھر پی ٹی آئی کے تمام ایم این ایز ایم پی اے ایز اور سینٹرز ختم ہو جائیں گے یہ بیان بھی حکومت کے لیے اچھا اشارہ نہیں ہے اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کے سامنے اجتجاج کرنا کہ فارن فنڈنگ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے یہ سب خبریں حکومت کے لیے اچھی نہیں ہیں نہ جانے اب پاکستان میں ہواؤں کا رخ کس طرف ہونے جا رہا ہے اور اس ہوا کے جھونکے کی کون نظر ہونے والا ہے پاکستان میں کچھ بھی شائید نا ممکن نہیں ہے پہلے تو کئی دہائیوں تک کسی حکومتی پارٹی نے پانچ سالہ آئینی مدت پوری نہیں کی تھی اور اب پاکستان کی تاریخ میں اج تک کسی وزیر اعظم نے اپنی پانچ سالہ مدت پوری نہیں کی ہے اس حکومت کو آئے ہوئے اور عمران خان کو وزیر اعظم بنے ہوئے ابھی چودہ ماہ ہی ہوئے ہیں تو ابھی سے ہی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجنا شروع ہو گئی ہیں اس مختصر عرصے میں ہی اپوزیشن نے اپنا کام کرنا شروع کر دیا ہے یعنی اجتجاج دھرنے وغیرہ اس کے علاوہ پاکستان کے کی شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی اجتجاج کر رہے ہیں عوام بھی مہنگائی ہے ہاتھوں تنگ ہے یہ اور پھر الیکشن سے پہلے کیے گئے عوام سے وعدے حکومت کو پورے کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے یہ سب باتیں حکومت کے لیے کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ہو سکتی ہیں اللہ کرے ایسا نہ ہی ہو اور یہ حکومت اور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کرے اور یہ حکومت اور آئندہ آنے والی حکومتیں پاکستان کی بہتری کے لیے کچھ کریں نہ کہ پچلی حکومتوں کی طرح اپنے چہتوں کو نوازیں اس حکومت کو پہلی حکومتوں سے سبق سیکھنا چاہیے اور جو غلطیاں انہوں نے کی تھیں انکو دھرانے کی بجائے ان سے دور رہنا چاہیے ن لیگ اور پی پی پی نے نیب قوانین میں اصلاحات نہیں کیں تھیں تو اج اسکا خمیازہ بھگت رہی ہیں اور پچھتا بھی رہی ہیں اور اب اگر یہ حکومت بھی نہیں کرے گی تو کل اس کو بھی ن لیگ اور پی پی پی کی طرح بھگتنا پڑے گا نیب کو احتساب ضرور کرنا چاہیے لیکن انتقامی کاروائیوں کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے لیکن جب اپوزیشن پر نیب گھیرہ تنگ کرتی ہے تو حکومتیں خوشی کا اظہار کرتی ہیں اور اس کو سیاست کے لیے استعمال کرتی ہیں اور یہ تاثر دینے کی کوشش کرتی ہے کہ اپوزیشن والے سارے چور ہیں اور ہم دودھ کے دھلے ہوئے ہیں پھر جب اپنی باری آتی ہے تو انتقامی کاروائیاں نظر آتی ہیں اور سازش نظر آنے لگتی ہے ایسا ہی ہوتا ایا ہے اج تک تو موجودہ حکومت بھی ابھی تک تو پہلی حکومتوں کے نقش قدم پر ہی چلتی نظر آرہی ہے کیوں کہ اپنے وزیروں مشیروں پر نظر نہیں ڈال رہی بس اپوزیشن میں ہی اس کوچور نظر آرہے ہیں بلکہ پوری اپوزیشن ہی چور نظر آتی ہے اور اپنی حکومتی شخصیات کی طرف آنکھیں بند کی ہوئی ہیں حکومت کو اس بات کی سمجھ کب آئے گئی کہ اس حکومت میں جو لوگ موجود ہیں وہ پہلے بھی کئی حکومتوں میں بھی رہ چکے ہیں وہ بھی اسی نظام کا حصہ رہے ہیں اور اج اس حکومت کا حصہ ہیں ہو سکتا ہے پہلی حکومتیں بھی کچھ ایسے لوگوں کی وجہ سے ہی ناکام ہوئی ہوں اور اج اس حکومت کو بھی اندر ہی اندر سے دیمک کی طرح چاٹ رہے ہوں اور حکومت کی آنکھیں اس وقت کھولیں جب سب کچھ ختم ہو گیا ہو برحال حکومت کو اصلاحات کرنی چائیے اداروں میں بھی اور اپنی حکومت پر بھی ورنہ اس حکومت کا حال بھی پچلی حکومتوں سے مختلف نہیں ہو گا حکومت ابھی سے ہواؤں کے رخ پر نظر رکھے کہ ہواؤں کا رخ کس طرف ہونے جا رہا ہے اور پھر ان ہواؤں کی احتیاطی تدبیریں اختیار کرے یہ نہ ہو کہ یہ تبدیل ہوتی ہوئی ہوائیں طوفان کی شکل اختیار کر جائیں اور یہ حکومت بھی اس طوفان کی نظر ہو جائے اور پھر پچھتانے کے سوائے کچھ نہ ہو گا ہم اس حکومت اور پاکستان کے لیے دعا گو ہیں اللہ میرے پاکستان کی حفاظت فرمائے اور پاکستان کو اندرون اور بیرونے خطرات سے محفوظ فرمائے آمین