ترقی کیلئے عوام کی فلاح و بہبود مقدم رکھنی ہو گی‘‘زرداری

0
402

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک ترقی پسند ریاست بنانے کے لیے عوام کی فلاح و بہبود مقدم رکھنی پڑے گی۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی اور کہا کہ ملک کو خوف کے حصار سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو ایک جمہوری، ترقی پسند، لبرل اور فلاحی ملک بنائیں گے ، اس راہ میں بڑی رکاوٹ وہ تنظیمیں ہیں جو نئے ناموں کے ساتھ دوبارہ سر اٹھا چکی ہیں اور پاکستان کے لیے خطرہ ہیں۔بشکریہ روز نامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here