ترکی میں 104سابق فوجی افسران کو عمر قید کی سزا

0
678

ترک عدالت نے 2016ء کی ناکام بغاوت کے الزام میں 104 سابق فوجی افسران کو سخت ترین عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے فوجی افسران کو طیب اردوان کی حکومت کے خلاف بغاوت کا الزام ثابت ہونے پر عام عمر سے ہٹ کر بدتر سزائوں والی عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کے الزام میںتقریباً 50ہزار فوجی اور سول افسران اور ملازمین کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔پورے ملک میں کریک ڈاؤن کے دوران ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست کیا گیا ہے، ناکام بغاوت کے دروان 200سے زائد افراد ہلاک اور 2ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here