تصدق جیلانی نگراں وزیراعظم بن سکتے ہیں، چوہدری نثا

0
722

سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوں، نگراں وزیراعظم کے لیے پہلی ترجیح تصدق حسین جیلانی کی نظر آ رہی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کر تے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت کے الیکٹ ایبل اپنے اپنے ہوتے ہیں ۔ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا عمران خان آئندہ وزیراعظم بننے میں کامیاب ہوسکتے ہیں ، چوہدری نثار نے مسکراتے کہا کہ یہی سوال میرا آپ سے ہے ۔چوہدری نثار نے کہا کہ 50فیصد ایم این اے ان کے ہم خیال تھے لیکن کوئی موقف کو عملی جامہ پہنانے والا بھی تو ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں رہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں دو قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔اس کے علاوہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھی ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here