تقریب میں فائرنگ سے ایک مقامی گلوکارہ ثمینہ سندھو ہلاک

0
509


پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پولیس کے مطابق ختنے کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی گلوکارہ ثمینہ سندھو ہلاک ہو گئی ہیں۔
نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی شب لاڑکانہ تحصیل کے گاؤں کنگنا میں پیش آیا۔ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر تنیو کے مطابق ختنے کی تقریب کے دوران موسیقی کی محفل کے ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی جا رہی تھی کہ اسی دوران اتفاقی طور پر ایک گولی گلوکارہ ثمینہ سندھو کو لگی جس سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے فائرنگ کرنے والے نوجوان طارق جتوئی کو گرفتار کر کے پستول بھی برآمد کر لی ہے۔
پاکستان میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here