تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو خطرہ

0
314

نیکٹا کے سربراہ ڈاکٹر سلیمان کا کہنا ہے کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو خطرہ ہے، اب تک 65 تھریٹ الرٹ آئے ہیں جن میں سے ٹی ٹی پی کی طرف سے سب سے زیادہ الرٹ ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے خصوصی اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر سلیمان نے بتایا کہ کالعدم جماعت الاحرار اور داعش سے بھی خطرات آئے ہیں ، جبکہ ان کے پاس ایم کیو ایم لندن کی طرف سے بھی ایک تھریٹ الرٹ ریکارڈ پر ہے۔ نیکٹا کے سربراہ نے کہاکہ جن سیاسی قائدین کی زندگیوں کو خطرہ ہے ان کی فہرست کمیٹی کودی جائے گی، الیکشن عمل کےخلاف کچھ عسکریت پسند گروپ متحرک رہتے ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیوں کو کومبنگ آپریشنز لانچ کرنے چاہئیں۔

ڈاکٹر سلیمان نے مزید بتایا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے لیے زیادہ تھریٹ موصول ہوئے ہیں، اس لیے اضلاع اور تھانوں کی سطح پر کو آرڈینیشن کمیٹیاں قائم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ نیکٹا انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس کو صوبوں سے شیئر کرتا ہے، جن سیاسی قائدین کی زندگیوں کو خطرہ ہے ان کی فہرست کمیٹی کودی جائے گی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here