توہین عدالت کے نواز شریف کو نوٹس جاری

0
801

مسلم لیگ نون کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد احستاب عدالتوں میں بدعنوانی کے مقدمات کے علاوہ اب ملک کی اعلیٰ عدلیہ کی سرعام توہین کے الزامات کا سامنا ہے اور ان کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں دائر ہونا شروع ہو گئی ہیں۔
بدھ کو لاہور ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف تقریر پرتوہین عدالت کے لیے دائر درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
توہین عدالت کی پٹیشن سابق وزیراعظم نواز شریف کے چند دن پہلے پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں عوامی جلسے کے دوران عدلیہ مخالف بیان پر دائر کی گئی تھی جس میں میڈیا کے نگراں ادارے پیمرا کو فریق بنایا گیا۔
گذشتہ سنیچر کو جڑانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حسب روایت نواز شریف نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے نااہلی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فیصلے کو قوم مسترد کر دے گی اور جب عوام کا فیصلہ ہو گا وہ ہی حمتی فیصلہ ہو گا۔
اس کے علاوہ انھوں نے کہا کہ عوام نے انھیں اسمبلی میں بھیجا تو کیا پاکستان میں عوام کے بغیر انھیں کوئی نکال سکتا ہے اور اب یہ کہتے ہیں کہ نااہلی پانچ برس کے لیے ہوئی ہے یا زندگی بھر کے لیے؟۔۔۔’ تم زندگی بھر کے لیے کر لوں میرا اور آپ کا رشتے کوئی نہیں توڑ سکتا۔‘
نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر کے حوالے سے پیر کو بھی اسلام آباد ہآئی کورٹ میں ایک پٹیشن دائر ہوئی تھی جس میں ان کے کوٹ مومن میں کیے گئے جلسے کے دوران عدالت پر تنقید کو جواز بناتے ہوئے نواز شریف اور مریم نواز پر توہین عدالت کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔
دوسری جانب لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم کی جانب سے عدلیہ مخالف بیانات کا سلسلہ بند نہیں ہوا تو بار کی جانب سے اعلیٰ عدالتوں میں توہین عدالت کی پٹیشن دائر کی جائے گی۔
لاہور بار ایوسی ایشن کے نائب صدر ایڈووکیٹ راشد لودھی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسویسی ایشن اس کے لیے بالکل تیار ہے اور ہم اعلیٰ عدلیہ میں جائیں گے اور اس وقت ایگزیکٹو کمیٹی میں یہ معاملہ زیر بحث ہے جس میں نہ صرف عدلیہ کے تحفظ کے لیے سڑکوں پر جنگ کرنے کے لیے تیار ہیں بلکہ آئینی اور قانون راستہ اپناتے ہوئے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں پٹیشن دائر کی جائیں گی۔
’جس طرح سے عدالیہ کو بدنام کیا جا رہا، یہ بہت ہی سنجیدہ معاملہ ہے اور عوام کے سامنے عدلیہ کی ساکھ کو بحال رکھنے کے لیے لاہور بار ایسوسی ایشن ہر ممکن اقدامات کرے گی
شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here