سکرنڈ(گل محمد لغاری )
سکرنڈ نیشنل ہائی وے پر پئی بیلے کے قریب کراچی سے سکھر جانے والے کار کی روڈ کراس کرنے والے 17 سالہ لڑکی کو ٹکر جس کے نتیجے میں لڑکی شدید زخمی ہوگئی جسکو مقامی فلاحی ادارے ہمدرد ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ اسپتال سکرنڈ لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لڑکی دم توڑ گئی,لڑکی سکرنڈ کے نواحی گاؤں تلی کی رہائشی تھی جسی شناخت کلثوم ولد مراد خاصخیلی کے نام سے ہوئی تعلقہ اسپتال میں کاغذی کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی جبکہ دوسری جانب کار سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس سارے معاملے سے بے خبر رہی جبکہ لاش گھر پہنچنے پر گھر میں کہرام مچ گیا ورثہ کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور کار سوار کو گرفتار کیا جائے