جامشورو میں سینکڑوں افرادکی ملک شفقت کی حمایت میں ریلی

0
674

جامشورو ۔ (زاہد حسین )سردار ملک شفقت کی کردار کشی اور شہر کا امن خراب کرنے کے خلاف سینکڑوں افراد کا ملک شفقت کی حمایت میں ریلی بااثر کے خلاف شدید نعرے بازی قبضہ مافیا کے خلاف آئی جی سندھ سے فوری نوٹس لینے کی آپیل تفصیلات کے مطابق جامشورو گوٹھ اکرو شریف میں سردار شفقت کی کردار کشی کے خلاف سینکڑوں افراد نے ریلی نکال کر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ کچھ بااثر قبضہ مافیا سردار شفقت کی کردار کشی کررہے ہیں جن کی مذمت کرتے ہیں سردار شفقت معزز شہری اور عوامی ہمدرد شخصیت ہے جس پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں پیرل برفت طارق مصطفی ماسٹر شوکت برفت ربڈنو کھوسو لقمان برفت مجاہد برفت و دیگر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک بااثر دوست علی حاصخیلی جنہوں نے کچھ دن پہلے غریب علاقہ مکینوں پر جھوٹا کیس درج کرکے پریشان کررہا ہے جبکہ ریتی بجری دھکہ پر قبضہ کرچکے ہیں جو علاقے میں خونریزی کرانا چاہتے ہیں ملک شفقت معزز شخصیت ہے جس پر نام نہاد قبضہ مافیہ جھوٹے الزامات لگا کر کردار کشی کررہے ہیں جس پر آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کرتے ہیں بااثر علی دوست سے گوٹھ والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here