جاپانی پاسپورٹ دینا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا

0
733

جاپان نے دنیا کے سب سے طاقت ور پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کرلیا، دنیا کے 189 ممالک میں ویزا فری اینٹری، پاکستان کا نمبر 98 ،صرف 33 ممالک میں ویزا فری اینٹری ، فہرست میں صرف افغانستان ،صومالیہ، شام اور عراق سے بہتر،عالمی فہرست میں متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ تیز رفتاری سےاوپر آرہاہے، اماراتی شہری 154 ملکوں میں بغیر ویزہ داخل ہوسکتےہیں۔
جاپان نے دنیا کےسب سےطاقت ور پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کرلیا
جاپانی پاسپورٹ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ پاکستانی پاسپورٹ نچلے درجے پر فائز ہے، جاپانی پاسپورٹ سنگاپور کے پاسپورٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہوگیا ہے۔گلوبل سٹیزن اینڈ ریذیڈنس ایڈوائزری فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز کی پاسپورٹ فہرست کے مطابق جاپانی شہری اپنے پاسپورٹ سے 189 ممالک میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں، فہرست کے مطابق سنگا پورین پاسپورٹ اور جرمن پاسپورٹ پر 188 ممالک بغیر ویزا کے جا سکتے ہیں، اس اعتبار سے جاپانی پاسپورٹ سرفہرست ہے اور دوسرے نمبر پر سنگاپور اور جرمن پاسپورٹ ہے۔دنیا کے طاقتور پاسپورٹ فہرست کے مطابق جنوبی کوریا ، فرانس، فن لینڈ، اردن اور سوئیڈن کا پاسپورٹ مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہے۔
ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق عرب امارات کا پاسپورٹ تیزی سے اوپر آرہا ہے اور اس وقت وہ 23 ویں نمبر پر ہے، اماراتی شہری 154 ملکوں میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں، پاکستانی پاسپورٹ اس فہرست میں 98 نمبر پر ہے جس پر صرف 33 ممالک بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں۔فہرست میں پاکستان صرف افغانستان، صومالیہ، شام اور عراق سے بہتر ہے، بھارت اس فہرست میں 76 ویں نمبر پر ہے۔دی ہینلے پاسپورٹ کی فہرست بین الاقوامی ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ڈیٹا پر مبنی ہوتی ہے جو عالمی سطح پر دنیا کا سب سے بڑا ٹریول انفارمینشن ڈیٹا بیس ہے۔اس فہرست کو 199 مختلف ممالک کے پاسپورٹ پر 227 مقامات کے ویزے کا جائزہ لیتے ہوئے بنایا ہے جن میں چھوٹے بڑے ممالک کے دورے شامل ہیں۔اس سے قبل ماہ فروری میں جاری ہوئی فہرست کے مطابق سنگا پور اور جاپان کے پاسپورٹ سے 180 ممالک کا بغیر ویزا سفر کیا جاسکتا تھا جس کے تحت یہ اس فہرست میں ایک ساتھ پہلے نمبرپر تھے۔شکریہ بی بی سی اردو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here