جرمنی کے شہر مونسٹر میں ایک وین ڈرائیور نے گاڑی کو راہگیروں پر چڑھا دیا ہے جس سے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور نے خود کو ہلاک کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کم از کم تیس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس علاقے میں جانے سے گریز کریں۔
وفاقی حکومت کے نائب ترجمان نے واقعے میں متاثرہ ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔شکریہ بی بی سی اردو