جسٹس آصف سعید نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا

0
659

  1. جسٹس آصف سعید نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا
    جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس عہدے کا حلف اٹھا لیا، جسٹس گلزار احمد نے جسٹس آصف سعید کھوسہ سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہوئی۔
    جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی وطن واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے، تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز نے شرکت کی۔
    ایڈووکیٹ جنرلز، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے ممبران بھی شریک ہوئے حلف برداری کی تقریب میں وکلاء کے علاوہ رجسٹرار سپریم کورٹ بھی شریک ہوئے۔
    واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار 14دنوں کے لیے روس روانہ ہوئے ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here