جمائما کا اپنا گھر فروخت کرنے کا فیصلہ

0
451

وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنا گھر فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس گھر میں وہ شادی کے بعد عمران خان کے ساتھ رہائش پذیررہیں اور پھر طلاق کے بعد اپنے بیٹوں کے ساتھ بھی اب تک اسی گھر میں رہتی آ رہی تھیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل آن لائن کے مطابق یہ گھر 20سال سے جمائما گولڈ سمتھ کی ملکیت ہے جسے اب وہ فروخت کرنے جا رہی ہے اور اس کے لیے انہوں نے گھر کی تصاویر بھی پہلی بار جاری کر دی ہیں۔جمائما کا کہنا ہے کہ اب مجھے اتنے بڑے گھر کی ضرورت نہیں رہی، جو 7بیڈرومز پر مشتمل ہے۔ میں 2سال قبل ہی اسے فروخت کرنا چاہتی تھی لیکن میرے بیٹوں نے کہا کہ ان کی یونیورسٹی کی تعلیم مکمل ہونے تک گھر فروخت نہ کروں، جس پر میں رک گئی تھی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here