سعودی عرب کے ماہر موسمیات نے رمضان المبارک 29دنوں کا ہونے اور عید الفطر بروز جمعہ 15 جون کو منانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
سعودی ماہر امور موسمیات عبدالعزیز الحصینی کا کہنا ہے کہ فلکیاتی اعداد وشمار سے اندازہ ہوا ہے کہ اس سال ماہ رمضان 29دنوں کا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا انحصار رویت کے دن موسم اور مطلع صاف ہونے پر ہے، مطلع صاف ہونے کی صورت میں جمعرات 14 جون کو شوال المکرم کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ