پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر ایک جنگی طیارہ کریش لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز کے فوراً بعد آگ لگ گئی تھی، جہاز کے پائلٹ نےکمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کو قریبی آبادی پر گرنے سے بچایا اور ایئرپورٹ کی جانب لے آیا۔عینی شاہدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے دوران جہاز میں آگ لگ گئی جبکہ جہاز میں سے زوردار دھماکے کی آواز بھی سنائی دی۔
ادھر ایئرپورٹ ذرائع یہ کہتے ہیں کہ جہاز میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ