اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں، پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی سیما ضیاء کہتی ہیں کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا بہت اچھا ہوا ہے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کرپشن کرنے والوں کے ساتھ یہی کچھ ہونا چاہیے۔ سیما ضیاء کا مزید کہنا ہے کہ جو بھی ملک میں کرپشن کرے اس کے ساتھ یہی کچھ ہونا چاہیے، چاہے وہ جہانگیر ترین ہوں یا کوئی اور ہو۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔بشکریہ روزنامہ جنگ