جیل جانا پڑا تومیں خود جیل جاؤں گا‘‘ذرداری

0
514

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میرا سرکار سے کوئی جھگڑا نہیں۔ ’مجھے گرفتار کرنے کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے۔اگر گرفتار ہوا تو مشہور ہو جائوں گا‘۔
نواب شاہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعظم ڈیل کےتحت آیا ہے۔ نوازشریف بھی اقتدار میں ڈیل کر کے آ ئے تھے۔موجودہ وزیراعظم کشکول لے کر دُنیا میں گھوم رہے ہیں۔ آصف علی زرداری ان دنوں اپنے آبائی شہر نواب شاہ میں ہیں اور مختلف تقاریب میں شرکت کر رہے ہیں۔گزشتہ روز انہوں نے ایک عشائیے میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھوں گا۔
’’ مجھے پھنسانے کی کوشش کی جارہی ہے اگر جیل جانا پڑا تومیں خود جیل جاؤں گا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پہلے بھی سیاسی بنیادوں پر جیل بھیجا گیا جبکہاُن کے دور حکومت میں کسی کو سیاسی بنیادوں پر جیل نہیں بھیجا گیا ۔ بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here