پرپس رپلیز : اسلام آباد ) فیڈرل کونسل ممبر ، چیف آرگنائزر پنجاب و کشمیر محمد فیصل میر نے کہا کہ آج حق وسچ لکھنے والے ایک اور صحافی دهشتگردی کا شکار هوگیا، ہری پور میں آج ایک اور همارے قریبی ساتھی نڈر صحافی سہیل خان کو دهشت گردوںنے قتل کردیا جس کی هم بھرپور مذمت کرتے ہیں کب تک یہ ٹارگٹ کلنگ ہوتی رہے گئی ڈسٹرکٹ پولیس افسر سہیل خان کو تو تحفظ نہیں دے سکے لیکن اب ان کی فمیلی کو پولیس فوری طور پر سیکورٹی اور تحفظ فراهم کرے، محمد فصیل میر نے صحافیوںسے بات کرتے ہوئے کہا کہ سہیل خان کی صحافت میں خدمات اور دهشتگردی کے خلاف ڈٹ کر لکھنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، محمد فصیل میر نے سہیل خان کی فمیلی سے اظہار تعزیت اس غم کی گھڑی میں قومی وطن پارٹی اور سب ساتھی آپ کے ساتھ ہیں