حمزہ شہباز اکثریت کھوبیٹھے، پرویز الہیٰ کے وزیر اعلیٰ بننے کی راہ ہموار

0
247

22 جولائی کو قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہونے کا خدشہ ہے۔ لیگی اراکین ٹولیوں کی صورت میں ایوان میں داخل ہوں گے اور نعرہ بازی کر کے ماحول کو گرم رکھیں گے۔ ڈپٹی اسپیکر لیگی اراکین کو تحفظ فراہم کرینگے۔ مسلم لیگ ن چوہدری پرویز الہی کے بطور قائد ایوان انتخاب میں ہر ممکنہ رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔ موجودہ اپوزیشن اتحاد کے اراکین کو پنجاب اسمبلی کے احاطے میں موجود ہونے کے باوجود ایوان یا ہال کے اندر پہنچنے سے روکنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ قائد ایوان کے انتخاب کے لئے رن آف الیکشن ہونا ہے جس کے لئے صرف ایوان کے اندر موجود اراکین کی اکثریت درکار ہوتی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی اور ق لیگ کے 70 سے زائد اراکین اسمبلی بھی گلبرگ میں ایک ہوٹل میں پہنچ گئے ہیں۔ اپوزیشن اراکین اسمبلی کو 22 جولائی تک ہوٹل میں مقیم رہنے کی ہدایت ہے۔ 22 جولائی کو اراکین قافلے کی صورت میں پنجاب اسمبلی روانہ ہونگے۔ ہوٹل میں قیام کا مقصد ایوان میں اراکین کی حاضری کو یقینی بنانا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here