متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) خالد مقبول صدیقی خود کو ملنے والی وزارت سے ناخوش ہیں۔کراچی میں نجی یونیورسٹی سے خطاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے اپنی وزارت کے حوالے سے شکوہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت کی خواہش نہیں تھی،المیہ یہ ہے کہ ڈاکٹر ہوں اور مجھے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی ہے۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہاکہ کوشش ہے فیتے کم کاٹوں اور کام پر توجہ دوں۔متحدہ قومی موومنٹ میں اختلافات کی خبروں پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی پارٹی بکھرتی نہیں نکھرتی نظرآرہی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ