خدائی مخلوق کے ٹکٹ پر الیکشن لڑرہا ہوں، چوہدری نثار

0
599

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں خدائی مخلوق کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہوں۔

واہ کینٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں چوہدری نثار نےکہا کہ میں نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بچاناچاہتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ 34سال کی خدمت کے بعد نواز شریف نے مجھ سے بے وفائی کی اور کہا کہ درخواست دیں تو ٹکٹ مل جائےگا۔

چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ کسی لیڈر نے بھی میرے جتنے کام اپنے حلقے میں نہیں کروائے، میرے مخالف کام نہیں کرتے اور ووٹ لے جاتے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ عزت عہدوں سے نہیں کردار سے ملتی ہے، میںخدا کی مخلوق کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہا ہوں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here