خضدار میں خوفناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

0
760

خضدارمیں قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق، بیس سے زائد زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر زاوہ کے مقام پر پیش آیا جہاں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس اُلٹ گئی ۔

حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کو طبی امداد د ی جارہی ہے بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here