خواجہ آصف نااہلی کیخلاف اپیل، خصوصی بینچ تشکیل

0
736


سپریم کورٹ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کےخلاف اپیل پر سماعت کے لیے تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ۔
خواجہ آصف نے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 26 اپریل کو سنایا گیا فیصلہ اور قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا الیکشن کمیشن کا نوٹی فکیشن ختم کیا جائے۔درخواست میں ان کا موقف تھا کہ موجودہ رٹ دائر ہونے سے قبل بینک اکاؤنٹ اور اقامہ ظاہر کر چکا تھا۔
اس موقع پر سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی کے خلاف اپیل کی سماعت کےلیے جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خصوصی بینچ پیر 7 مئی کو دوپہر ڈیرھ بجے اپیل پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کےرہنما عثمان ڈار کی درخواست پر 26 اپریل کو فیصلہ سناتے ہوئے خواجہ آصف کو نااہل قرار دیا تھا اور آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ان کی نااہلی بھی تاحیات قرار دی تھی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here