ویانا آسٹریا رپورٹ:محمد عامر صدیّق (ایڈوکیٹ)
ادارہ المصطفی انٹرنیشنل ویانا آسٹریا میں مبلغ دعوت اسلامی رکن شورٰی حاجی محمّد اظہر عطاری نے نماز جمعہ ادا کروائی…
مبلغ دعوت اسلامی رکن شورٰی حاجی محمّد اظہر عطاری نے نماز جمعہ ادارہ المصطفی انٹرنیشنل ویانا آسٹریا میں ادا کروائی.اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ تاجر برادری ،سیاسی ،مذہبی اور کاروباری افراد نے بھرپور شرکت کی.حاجی محمّد اظہر عطاری نے نماز جمعہ کی امامت کے فرائض سرانجام دیے۔اور نماز جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا. کہ زندگی کی فضولیات اور لہو ولعب کی شکلیں بے شمار ہیں۔ زندگی کی لذتوں اور چمک دمک کے فریب کی صورتیں نہ جانے کتنی ہیں۔ فرزندان اسلام کو چاہئے کہ وہ دنیاوی زندگی کی آرائش و زیبائش کے چکر میں نہ پڑیں یہاں کی ساری نعمتیں یہیں دھری رہ جائیں گی۔اللہ نے جنت کو پیدا فرمایا اور اسے اپنے اولیاء کا گھر قرار دیا اور اپنے برگزیدہ(منتخب و پسندیدہ) بندوں کی رہائش بنایا، اور اسے اپنی رحمتوں ، کرامتوں اور رضا سے بھر دیا ہے۔ اور اسی کی طرف ترغیب دلائی ہے۔ اور اسی کی دعوت دی ہے۔اس موقع پر انہوں نے شرکاء کو شریعت وسنت کا پابند رہنے کی ترغیب دلائی دنیا کی زندگی کو غنیمت جانیں یہاں سے جانے والا واپس آ کر نیکیاں کمانے کی سر توڑ کوشش کریگا لیکن اسے موقع نہیں دیا جائے گا اس لیے کسی بھی چھوٹی نیکی یا بدی کو کبھی بھی معمولی مت سمجھنا۔رضائے الہی کے مطابق عمل کرتے ہوئے اللہ سے ڈرو، حرام کاموں کو چھوڑ دو، تا کہ تم رضائے الہی اور اسکی جنت پا سکو، نیز غضب و عذاب الہی سے نجات حاصل کر سکو۔نماز جمعہ کے بعد حضور علیہ السلام کی بارگاہ میں صلوۃ و السلام کا حدیہ پیش کیا گیا اور کھانا پیش کیا گیا اللہ تعالٰی کے حضور گناہوں سے توبہ و مغفرت اور پاکستان کی خوشحالی و سلامتی اور مسلمانوں میں اتحاد و بھائی چارے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی.إدارة المصطفى ويانا آسٹریا کے خطیب پروفیسر راجہ اظہر عباس سیالوی اور صدر غضنفر شاہ عرف علی باوا نےتمام لوگوں کا خاص طور پر مبلغ دعوت اسلامی رکن شورٰی حاجی محمّد اظہر عطاری کا نماز جمعہ کی امامت کے فرائض سرانجام دینے اور نماز جمعہ کے خطبہ سے خطاب کرنے پر شکریہ ادا کیا