دو ہزار کارکنوں نےپی ٹی آئی چھوڑدی ،کارڈ جلادیئے ،

0
738

چنیوٹ پی ٹی آئی ورکرز قیادت کے خلاف بپھر گئے ، دو ہزار کارکنوں نے تحریک انصاف چھوڑدی ،کارڈ جلادیئے ،عمران کو 75 لاکھ مالیت سونے کا بیٹ تحفہ دینے والے عنایت شاہ کو ٹکٹ نہ دینے کیخلاف احتجاج کیا،کارکن تحریک انصاف کے کارڈ جلا کر اوپر جوتے مارتے رہے،عمران کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی،،تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے سید عنایت علی شاہ نے اپنے ڈیرے پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں ورکرز کی کوئی قدر نہیں مسلسل قربانی دینے والوں کو نظر انداز کرکے امپورٹڈ امیدوار مسلط کردیئے گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ مسلسل پانچ سال سے پی ٹی آئی کے لیے قربانیاں دیں 2013میں جب کوئی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا تھا اس وقت پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا میرے مقابلے پر 2013میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے کو اب پی ٹی آئی کا ٹکٹ دے دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ تبدیلی اور کرپشن کے خلاف نعرے لگانے والی جماعت کس طرح تبدیلی لائے گی اس لیے میں پی ٹی آئی کو خیر آباد کہتا ہوں اور میرے ساتھ پی ٹی آئی کے دو ہزار کارکن بھی جماعت کو چھوڑ رہے ہیں اس موقع پر کارکنوں نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے دو ہزار سے زائد ممبر شپ کارڈ ز کو جوتے مارتے ہوئے جلا دیا سید عنائت علی شاہ نے کہا کہ آئندہ این اے 100سے کس پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑونگا اس کا فیصلہ اپنے حلقے کی عوام سے پوچھ کر ونگا فی الحال آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں یاد رہے کہ 2013کے الیکشن میں سید عنایت علی شاہ کی طرف سے پچھتر لاکھ روپے مالیت سونے کا بیٹ بھی عمران خان کو تحفے میں دیا گیا تھا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here