پیرس کی بیکری میں گیس لیکیج کے سبب ہونے والے دھماکے میں دو فائر فائٹرز سمیت چار افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں کے دوران دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ فرانس کےدارالحکومت پیرس میں ہونے والے دھماکے کی تازہ اطلاعات کے مطابق بیکری میں گیس کی لیکیج سے دھماکا ہوا، جس کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی تھی۔ بیکری میں لگی آگ پرقابو پاتےہوئے2 فائر فائٹرزہلاک ہوگئے جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے سے عمارت کے قریب کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی شدیدنقصان پہنچا ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا پیرس کے امیر ترین علاقے میں ہوا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ