دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

0
404

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سنگین جرائم اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد، پاک فوج اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث تھےاور ان کی کارروائیوں میں 16 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 13 فوجی اور 3 سویلین شامل ہیں۔ ان کی کارروائیوں میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان دہشتگردں نےمواصلات کے نظام، پولیس اسٹیشنز، تعلیمی اداروں کو بھی تباہ کیاتھا جب کہ ان دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہواتھا۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالت سے 20 دہشتگردوں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جن دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی ان میں محی الدین صالح ،گل زمین ،فضل ہادی،محمد وہاب، گل محمد، بشیر خان ، آفرین خان، برکت علی،محمداسلام،روح الامین،شت مند،باچا وزیر، محمد اور محمد اسماعیل شامل ہیں۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here