ذاتی گھر میں بھائی بہن نے سکول بنا کر مثال قائم کر دی

0
878

سکرنڈ (رپورٹ گل محمد لغاری )
سکرنڈ کے نواحی گاؤں علی بخش چوان میں غریب مزدور لقمان چوان اور اس کی ہمشیرہ مسمات فاطمہ لقمان جو پچھلے کئی سالوں سے اپنے ہی ذاتی گھر میں گاؤں کی 105 سے لڑکیوں کو مفت تعلیم دے رہی ہے اس کے ذاتی گھر والے اسکول میں پاکستان تحریک انصاف کے سندھ کے نائب صدر گل محمد رند دورہ کرکے مسمات فاطمہ لقمان کی محنت کو سراہا اور اسے خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف صوبہ سندھ کے صدر گل محمد رند نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ ایک ملالہ تھی جو کے پی کے میں تعلیمی جہاد شروع کرکے پاکستان کا نام روشن کیا اور دوسری فاطمہ چوان ہے جو کسی بھی حوالے سے ملالہ سے کم نہیں ہے مزید گل محمد رند نے کہا میں جلد تعلیم کھاتے کہ عملداروں سے بات کرکے اسکول کو سرکاری درجہ دلائینگے اور ساتھ میں فاطمہ لقمان چوان کو روزگار دلانے کی بھی کوشش کریں گے گل محمد ردنا رند نے طلبہ سے تعلیم کے بارے میں سوال بھی کیے اور طلباء نے سوالوں کے جواب بھی دیے جس پر گل محمد رند نے اطمینان کا اظہار بھی کیا اس موقع پر ہمدرد آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری مجید عباسی اور سوشل ورکر ٹیم کی رہنما وزیر انر کی رہنمائی میں سوشل ٹیم بھی موجود تھی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here