رانا ثنا اللہ کی توپوں کا رخ شاہ محمود قریشی کی طرف

0
476

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ چھوڑنے کے معاملے کو نیا ٹوئسٹ دیدیا۔
قومی اسمبلی سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نے پارٹی قیادت کو تجویز دی ہے اس حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔انہوں نے اسپیکر اسد قیصر سے استفسار کیا کہ کیا اسپیکر سیکریٹریٹ کو چیئرمین پی اے سی کا استعفیٰ موصول ہوا ہے؟ جس پر اسپیکر نے جواب نفی میں دیا۔
اسپیکر کے جواب پر رانا ثنا اللہ نے اپنی توپوں کا رخ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف موڑ دیا اور کہا کہ پتا نہیں انہیں کس نے بتایا ہے اور یہ اس پر شروع ہوگئے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی فی الحال صرف پارلیمانی پارٹی کی تجویز ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس کی پارتی قیادت سے منظوری اور دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت ہونا باقی ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here