رمضان سے پہلے ہی مہنگائی کا جن آپے سے باہر

0
941

سرائے عالمگیر (ارشدقاضی) رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا ، ناجائز منافع خور دونوں ہاتھوں سے دولت اکٹھی کرنے میں مصروف ہوگئے ، ذخیرہ اندوز اور منافع خورایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں قیمتوں کو کنٹرول کرنے والی اتھارٹیوں کا نام و نشان نہیں ملتا ، مقامی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کا محاسبہ کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے جس کے باعث سبزی فروٹ سمیت بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ کردیا گیا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں ان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here