جعلسازی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
دیوان سچانند نے کاروباری لین دین پر سیٹھ ایوب راجپوت نامی ایک شخص کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا، جو باؤنس ہوگیا تھا جس کے بعد سیٹھ ایوب راجپوت نے دیوان سچا نند کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ٹنڈو آدم کامران کلہوڑو کی عدالت میں آج دیوان سچا نند کے خلاف جعلسازی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال قید کی سزا کا حکم سنایا، جس کے بعد ملزم کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا۔دیوان سچا نند کا کہنا ہے کہ ‘یہ کیس غلط تھا، بہرحال عدالت نےسزا سنائی ہے، لیکن وہ اس کے خلاف اپیل کریں گے اور وہ کل ضمانت کرالیں گے۔بشکریہ روزنامہ جنگ