رپورٹ (زاہد حسین )ریاست مدینہ بنانے کا اعلان کرنے والے ریاست مدینہ کے خلاف احکامات نافذ کررہے ہیں صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
کہیں شراب پر پابندی کے بل کی مخالفت توکہیں فی گھرانہ دوبچوں کی تجویز کہیں ۱۸سال سے کم عمربچیوں کی شادی پر پابندی عائد کی جارہی ہے جو سراسر اسلامی احکامات کے خلاف ہے
اس اہم دینی مئلہ پر اسلامی نظریاتی کونسل کی خاموشی افسوس ناک ہے انہیں اپنااجلاس فوری بلا کر اس مألہ پر قرآن و سنت کی روشنی میں قوم اور حکومت کی رہنمائی کرنی چاہئے
جمعیت علماء پاکستان کے صدر ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہاہے کہ ریاست مدینہ بنانے کا اعلان کرنے والے ریاست مدینہ کے خلاف احکامات نافذ کررہے ہیں کہیں شراب پر پابندی کے بل کی مخالفت کر کے اس کو مسترد کیا جارہا ہے توکہیں فی گھرانہ دوبچوں کی تجویز دی جارہی ہے کہیں ۱۸سال سے کم عمربچیوں کی شادی پر پابندی عائد کی جارہی ہے جو سراسر اسلامی احکامات کے خلاف ہے اسلام میں ان دنوں چیزوں کی کوئی حدبندی نہیں کی گئی ہے آنحضرت ﷺنے فرمایا کہ ایسی عورتوں سے نکاح کرو جو زیادہ بچے جنیں کیونکہ میں قیامت کے دن امت کی کثرت پر فخر کرونگاادھر حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے آپ نے جب نکاح فرمایا اس وقت ان کی عمر مبارک ۶ سال تھی اور جس وقت ان کی رخصتی ہوئی اس وقت ان کی عمرمبارک ۹سال تھی لہذا ان دونوں معاملات میں قانونی طور پر حدبندی کرنا سراسر اسلام کے خلاف ہے اور زنا کو عام کرنے کے مترادف ہے اس اہم دینی مئلہ پر اسلامی نظریاتی کونسل کی خاموشی افسوس ناک ہے انہیں اپنااجلاس فوری بلا کر اس مألہ پر قرآن و سنت کی روشنی میں قوم کی اور حکومت کی رہنمائی کرنی چاہئے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان (نورانی)