ریحام خان سے شادی کرنا بڑی غلطی تھی۔عمران خان

0
307

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ریحام خان سے شادی کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سابقہ اہلیہ ریحام خان کے حوالے سے چُپ توڑ دی۔انہوں نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے پہلے ریحام کے بارے میں کچھ نہیں کہا، زندگی میں کئی غلطیاں کیں، ریحام سے شادی سب سے بڑی غلطی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ذہانت اور کردار کی بہت عزت کرتا ہوں، صوفیانہ طرزعمل میں بشریٰ بی بی کو اوروں سے بلند پایا۔

یاد رہےچند روز قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آئی ہے جو  کسی پبلشر نے نہیں چھاپی بلکہ یہ کتاب ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی تھی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here