کراچی کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک رینجرز اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ٹارگٹ کلر شفیق کالا اور ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی ملزمان نے رینجرز کی ریکی پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز حوالدار الیاس شہید جبکہ سپاہی ابراہیم اور امیر زخمی ہوگئے۔زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ ملیر منتقل کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر شفیق کالا، اس کے ساتھی علیم الدین اور رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے ملزم شہباز عر ف اسامہ کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔بعدا زاں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 25 سے زائد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔بشکریہ روزنامہ جنگ