زرداری کے قریبی ساتھی آفتاب میمن گرفتار

0
394

نیب نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی سیکریٹری کے ڈی اے کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔
نیب ذرائع کے مطابق سیکریٹری کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) آفتاب میمن پر سیاسی شخصیت کے فرنٹ مین کو غیر قانونی طور پر زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ آفتاب میمن سابق صدر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے قریب سمجھے جاتے ہیں، ملزم کو آج جسمانی ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here