زلزلہ، 5بچوں سمیت 14 افراد ہلاک

0
438

انڈونیشیا میں 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، زلزلے کے نتیجے میں 5بچوں سمیت14 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے جبکہ ہزاروں مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں صبح سویرے زمین لرزنے سے لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے متعدد مکانات گرگئے، عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ ملبے تلے دبنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہے جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here