نیب کی درخواست پر زلفی بخاری اور فواد حسن فواد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا، کابینہ کی ذیلی کمیٹی نےبھی ان کانام ای سی ایل ڈالنے کی منظوری دی تھی۔ نیب راولپنڈی زلفی بخاری کے بارے میں آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ادھر سابق وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکریٹری فوادحسن فواد کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔
فوادحسن فواد کا نام بھی نیب کی درخواست پرکابینہ کی منظوری سےای سی ایل میں ڈالا گیا، نیب فواد حسن فواد کے خلاف بدعنوانی کے کیس کی تحقیقات کررہا ہے ۔بشکریہ روزنامہ جنگ