قومی احتساب بیورو( نیب) نے لاہور میں گریڈ 16 کے سابق سرکاری افسر کے گھر پر چھاپہ مارکر چھپائے گئے 33 کروڑ روپے برآمد کرلئے ۔
نیب حکام کے مطابق برآمد ہونے والے 33 کروڑ روپے، نقدی،پرائز بانڈ اور 11 ملکوں کی کرنسیوں کی صورت میں ملے ہیں۔ نیب حکام کے مطابق 16 گریڈ کے سابق سرکاری افسر کے گھر سے 10 کروڑ روپے نقد،17 کروڑ روپے کے پرائز بانڈز اور 3 کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی ملی ہے۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں، ملزم کی شناخت فی الوقت صیغہ راز میں رکھی گئی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نیب نے ملزم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں بشکریہ روزنامہ جنگ