سب کچھ ترین نے کرنا ہے توپھرہم آلوچنے بیچنے آئے ہیں‘گورنر پنجاب

0
543

لاہور(ایجنسیاں) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ اگر سب کچھ جہانگیر ترین نے کرنا ہے تو کیا ہم آلو چنے بیچنے آئے ہیں؟ اگر کسی نے مجھے ہٹانے کا سوچا تو استعفیٰ دے دوں گا ‘میراعثمان بزدار سے کوئی جھگڑا ہے نہ ان کی تبدیلی کے حوالے سے مجھے کوئی علم ہے ‘چوہدری نثار کو اب اسمبلی میں آجانا چاہیے‘ ٹیم میں اختلافات ہیں لیکن عمران خان پر سب متحد ہیں۔اتوار کو ایک ٹی وی انٹرویو میں چوہدری سرورکا کہنا تھاکہ وزیر اعظم ان سے ناراض نہیں ہیں ، عمران خان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ فورا مسائل ختم کردیں، حکومت کہیں نہیں جارہی، پانچ سال پورے کریں گے۔چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا استحقاق ہے جو معمول کا معاملہ ہے۔اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اور آزادی دئیے بغیر جمہوریت کبھی بالغ نہیں ہو سکتی‘ ملک کی مشکلات کو راتوں رات ختم نہیں کیا جا سکتا، اس کے لیے کچھ وقت کی ضرورت ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگ گزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں واضح تبدیلی دیکھیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر بنانا ایک مشکل کام ہے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت اس منصوبے کو پورا کرے گی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here