سردی کے باعث چھٹیوں میں مزید اضافہ

0
306

پنجاب بھر میں تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج اسکولز کھلے لیکن سردی کی وجہ سے بچوں کی حاضری متاثر رہی۔ موسم کی صورت حال کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولوں کی چھٹیاں 12 جنوری 2020 تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر مراد راس نے کہا کہ پنجاب بھر میں کل سے تمام نجی و سرکاری اسکولز بند رہیں گے اور 13 جنوری پیر سے کھلیں گے۔چھٹیوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ادھر آزادکشمیر میں بھی موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکولز آج کھلناتھے لیکن اب 13 جنوری سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایات پر تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولزمیں تعطیلات بڑھا دی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here