سری لنکا ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے دوران دھماکے

0
672

سری لنکا میں ایسٹرکے موقع پر6 دھماکوں کے نتیجے میں 156 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو اور ملک کے مختلف علاقوں میں 6 بم دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں 156 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق کولمبو سمیت ملک کے مختلف حصوں میں تین گرجا گھروں اور تین 5 اسٹار ہوٹلوں میں دھماکے کئے گئے۔

پہلا دھماکا کولمبو میں سینٹ انتھونی چرچ میں، دوسرا سینٹ سبیس ٹین کولمبو کے باہر کے علاقے میں اور تیسرا کولمبو کے علاقے بٹی کالاؤ کے گرجا گھر میں ہوا ہےجبکہ نشانہ بننے والے تین ہوٹلوں میں دی شینگریلا، سینامن گرانڈ اور کنگز بری شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کولمبو میں 45 ،نیگومبو میں 67 اور بٹی کلاؤ میں 25 ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مرنےوالوں میں 35 غیرملکی بھی شامل ہیں۔ سری لنکن وزیر اعظم کی جانب سے بم دھماکوں کی مذمت کی گئی ہے، انہوں نے دھماکوں کو بزدلانہ اقدام قرار دےدیا۔

سری لنکن وزیراعظم کا کہنا ہے کہ سری لنکن عوام اس مشکل وقت میں متحد اور مضبوط رہیں، حکومت موجودہ صورتحال کے حل کے لیے فوری اقدامات کررہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرجا گھروں میں دھماکے ایسٹر کی دعائیہ تقریبات کے دوران ہوئے۔ دھماکوں کی نوعیت ابھی فوری معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here