سعودی عرب نے کینیڈا کیلئے اپنی پروازیں بھی معطل کردیں

0
451

کینیڈاسےسفارتی تنازع شدت اختیار کرگیا، سعودی عرب نے کینیڈا جانے اور آنے والی اپنی تمام پروازیں معطل کردیں۔

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا کا موقف گمراہ کن معلومات پر مبنی ہے، جن افراد کا ذکر کیا گیا انہیں ملکی قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا، ہمارے قوانین گرفتار افراد کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے کینیڈا میں زیر تعلیم طلبہ کو دوسرے ممالک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر کینیڈین وزیر خا رجہ کرسٹیا فری لینڈ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کے مطالبے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق انسانی حقوق ہیں اورکینیڈا انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا، خواہ یہ کینیڈا میں ہو یا دنیا میں کہیں بھی۔بشکریہ روزنامہ جنگ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here